صفحۂ اول / کالمز / آج کے کالمز / نواز شریف کا متنازع بیان،،،،، چوہدری نثار حقائق سامنے لے آئے

نواز شریف کا متنازع بیان،،،،، چوہدری نثار حقائق سامنے لے آئے

Ch-nisar-ali-khan-media-talk-Mumbai-attack-TEZ NEWS

اسلام آباد(تیزرو)سابق وزیر داخلہ اور نواز شریف کے پرانے ساتھی چوہدری نثار بھی سامنے آگئے، کہتے ہیں نئی دہلی کو حقائق اور تحقیقات میں دلچسپی ہی نہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق غیر ملکی جریدے کو متنازع بیان دیا تو سابق وزیر داخلہ اور ان کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے بھی بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب نوچ ڈالا، تحقیقات اور کیس سے متعلق حقائق سب کے سامنے لے آئے۔بولے کہ تحقیقات میں سست روی کی وجہ پاکستان نہیں خود بھارت ہے، نئی دہلی کی دلچسپی حقائق تک پہنچنے میں تھی ہی نہیں، اس کا مقصد صرف پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنا تھا۔اپنے بیان میں چوہدری نثار نے کہا پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط اور اعلان ریکارڈ پر موجود ہے جبکہ ہندوستان کا عدم تعاون، عدم دلچسپی، حیل و حجت اور ہٹ دھرمی بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ حملے بھارت میں ہوئے، 90 فیصد شواہد اور حقائق بھی اسی کے پاس ہیں، بھارت نے بڑی پھرتی اور چالاکی سے اجمل قصاب کو پھانسی چڑھا کر واحد زندہ ثبوت بھی مٹا ڈالا۔

شکریہ:ٹی این او