صفحۂ اول / اہم خبریں / کامن ویلتھ گیمز،،،،،وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپےکا انعام

کامن ویلتھ گیمز،،،،،وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپےکا انعام

pm-hockey-TEZ NEWS

اسلام آباد(تیزرو)کامن ویلتھ گیمز میں ناقابل شکست کارکردگی پر وزیراعظم شاہد خان عباسی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوگئے، ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔کامن ویلتھ گیمز میں بھارت سمیت کوئی بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو ہرا نہ سکا، بڑے ایونٹ میں ناقابل شکست پرفارمنس نے وزیراعظم کا بھی دل جیت لیا۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں قومی ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے کے بڑے انعام کا اعلان کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز سینیئر پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی اور اسلام آباد کے نصیر بندا اسپورٹس کمپلیکس میں 90 دن کے اندر 2 جدید ٹرفس بچھانے کا بھی حکم دیا۔

شکریہ:ٹی این او