صفحۂ اول / کالمز / آج کے کالمز / نگران وزیراعظم،،،،، پی پی پی نے ذکاء اشرف،جلیل عباس جیلانی کو چُن لیا

نگران وزیراعظم،،،،، پی پی پی نے ذکاء اشرف،جلیل عباس جیلانی کو چُن لیا

Caretaker-PM-chose-by-ppp-TEZ NEWS

کراچی(تیزرو) نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے معاملہ پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے زکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کر لیے۔نگران سیٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی قیادت نے نگران وزیر اعظم کیلئے زکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کر لیے ۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے دونوں نام وزیر اعظم شاہد عباسی کو دے دیے، آصف زرداری نے زکاء اشرف اور جلیل عباس سے الگ الگ ٹیلی فون رابطہ کیا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر آپکا نام تجویز کیا ہے، بینکنگ، معیشت اور انتظامی امور پر آپکا کردار قابل تحسین ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ امید ہے آپ کی زیر نگرانی انتخابات ہوئے تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے نام سامنے آگئے ہیں وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان،سابق الیکشن کمشنرسونوخان اور زاہدقربان علوی شامل ہیں ،جس میں سب سے زیادہ فیورٹ سونو خان بلوچ ہیں۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی ناموں کی منظوری دے دی ہے جس پر آئندہ چند روز میں تینوں ناموں پراپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

 

 

شکریہ:ٹی این او