صفحۂ اول / اہم خبریں / عام انتخابات،،،،،پچیس جولائی 2018 کو کرانے کا گرین سگنل

عام انتخابات،،،،،پچیس جولائی 2018 کو کرانے کا گرین سگنل

Election-2018-july-TEZN EWS

اسلام آباد(تیزرو) وزیرِ اعظم نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی۔ صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کر دی ہے۔صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کو 25، 26 اور 27 جولائی کی سمری ارسال کی تھی۔ سمری کی منظوری کے بعد ایک ہفتے میں الیکش شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

شکریہ:ٹی این او