صفحۂ اول / اہم خبریں / ’آئی ایس آئی ،،،،،سابق سربراہ اسد درانی کی کتاب پر فوج میں کھلبلی جی ایچ کیو طلب

’آئی ایس آئی ،،،،،سابق سربراہ اسد درانی کی کتاب پر فوج میں کھلبلی جی ایچ کیو طلب

isi-ex-chief-asad-durani-book-GHQ-TEZ NEWS

راولپنڈی(تیزرو) خبریں ہیں کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کیا جا رہا ہے۔پاک فوج نے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی کتاب پر سخت تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں۔پاک فوج نے بڑا اور بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کے خلاف متنازع کتاب پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی کتاب پر پاک فوج کے سخت تحفظات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہو گی۔

شکریہ:ٹی این او