صفحۂ اول / اہم خبریں / لاہور پارکنگ،،،،، کروڑوں روپے کرپشن کیس،ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور پارکنگ،،،،، کروڑوں روپے کرپشن کیس،ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

Lahore-parking-stand-case-TEZ NEWS

لاہور(تیزرو)لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار تین ملزموں نے پلی بارگین کی درخواست دیدی، احتساب عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ تاثیر احمد سمیت 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت پیش ہوئے، ملزمان فیصل راو، فیضان ولی اور سعد رفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

 

شکریہ:ٹی این او