صفحۂ اول / اہم خبریں / فرانس فلمی میلہ،،،،، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فرانس پہنچ گئیں

فرانس فلمی میلہ،،،،، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فرانس پہنچ گئیں

Mahira khan-Cannes Joureny-France-TEZ NEWS

فرانس(تیزرو)دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں شرکت کیلئے پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان فرانس پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ اس سالانہ فلمی میلے کا آغاز 8 مئی سے ہوا ہے، جب کہ ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں گئیں۔ فرانس میں میڈیٹیرین دریا کے کنارے آباد کانز کے شہر میں دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں دنیا بھر کے ستارے کہکشاؤں کی طرح جگما رہے ہیں، وہیں ماہرہ خان نے بھی کانز آمد پر سورج کی مدھم مدھم کرنوں کے ساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

 

 

شکریہ:ٹی این او