صفحۂ اول / اہم خبریں / جوابی اقدام،،،،، پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگا دی

جوابی اقدام،،،،، پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر پابندی لگا دی

usa-pakistan-diplomatic-TEZ NEWS

اسلام آباد(تیزرو)پاکستان نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکہ کے سفارتی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔ گاڑیوں، سم کارڈ اور رہائش گاہ کے حوالے سے متعدد پابندیاں عائد کر دیں۔ قبل ازیں امریکہ نے واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے پر پابندیاں لگائی تھیں۔حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی سفارتی عملے پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے، چالیس کلومیٹر کی حدود سے باہر جانے اور رہائش گاہ تبدیل کرنے کیلئے پیشگی اجازت لازم قرار دے دیا گیا اور اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت کاروں کو آفیشل گاڑیوں پر غیرسفارتی نمبر پلیٹس اور کرائے کی گاڑیوں پر سفارتی نمبرپلیٹس کا استعمال نہیں کرنے دیا جائےگا، فون سم کارڈز نکلوانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہو گی۔ رہائشگاہ کی تبدیلی اور ریڈیو کمیونیکیشن ڈیوائسز لگانے کیلئے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا

 

شکریہ:ٹی این او