صفحۂ اول / اہم خبریں / مظفر آباد،،،،،وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 7 سیاح جاں بحق

مظفر آباد،،،،،وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 7 سیاح جاں بحق

Muzzafraabad-vally-briedg-down-TEZ NEWS

مظفر آباد/وادی نیلم(تیزرو)سیلفی بنانے کا شوق مزید کئی گھروں میں ماتم برپا کر گیا۔ وادی نیلم میں معلق پل ٹوٹنے سے ستائیس سیاح نالہ جاگراں میں جا گرے۔ فیصل آباد کے تین طالبعلموں اور ایک ٹیچر سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے، نو کی تلاش جاری ہے۔ آرمی چیف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفریح موت کا بہانہ بن گئی۔ سیلفیوں کا شوق مزید زندگیاں نگل گیا۔ وادی نیلم میں بے رحم لہروں نے کئی ماؤں کی گود اجاڑ دی۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ نالہ جاگراں کے تفریحی مقام کٹن میں سیاحوں کی بڑی تعداد تصویر لینے کیلئے جمع تھے۔ معلق پل وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا، درجنوں افراد نالے میں بہہ گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق سیاحوں میں کئی کا تعلق فیصل آباد کے نجی کالج سے تھا۔ واقعے کے بعد پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

شکریہ:ٹی این او