صفحۂ اول / اہم خبریں / ویزا فیس میں کمی،،،،،سعودی حکومت کا وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان

ویزا فیس میں کمی،،،،،سعودی حکومت کا وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان

Visa-uae-low-fee-TEZ NEWS

لاہور(تیزرو) سعودی حکومت نے بھارت سمیت دنیا بھر کے دیگر مما لک کےلئے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ،جبکہ پاکستان کےلئے کمی نہیں کی ہے پاکستانیوں کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرسے مطالبہ کہ پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے ۔آن لائن کے مطابق سعودی حکومت نے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کردی ہے جبکہ پہلے وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیئے 2000ریال، چھ ماہ کے لیئے 3000 ریال ، ایک سال کے لیئے 5000 ریال اور دو سال کے لیئے 8000 ریال تھی اب نئی پالیسی کے تحت کمی کرکے تین ماہ کے لیئے 305ریال، چھ ماہ کے لیئے 606 ریال، ایک سال کے لیئے 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کر دی گئی ہے۔ اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہو گیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ہے۔

 

 

شکریہ:ٹی این او